۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ امین شہیدی

حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ اسلام ایک پرامن اور تمام انسانوں کےحقوق کو تحفظ فراہم کرنےوالادین ہے۔ عالمی سیاست میں دو اہم مذہبی شخصیات کی ملاقات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔امن کے قیام کے لئے اجتماعی کوشش ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس کے دورہ عراق کے دوران ان کی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس کی آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سےملاقات آسمانی ادیان کے درمیان قربت و مفاہمت کی جانب ایک اہم قدم ہے اسلام اور مسیحیت دونوں برائیوں کےفروغ، مظلوم انسانیت کے استحصال اور ظلم و استبداد کے شدید مخالف ہیں امید ہے یہ ملاقات عالمی طاقتوں کو کمزوروں پر ظلم سے روکنے کےلئے مفیدثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پوپ فرانسس کی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی سےملاقات اس بات کو واضح کرتی ہےکہ اسلام ایک پرامن اور تمام انسانوں کےحقوق کو تحفظ فراہم کرنےوالادین ہے۔ عالمی سیاست میں دو اہم مذہبی شخصیات کی ملاقات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔امن کے قیام کے لئے اجتماعی کوشش ضروری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .